وزیرآباد کے معروف سیاسی و سماجی رہنما جناب شوکت فاروق کی صاحبزادی کی شادی بخیروخوبی انجام پائی

Spread the love

وزیرآباد (نا مہ نگار)وزیرآباد کے معروف سیاسی و سماجی رہنما جناب شوکت فاروق کی صاحبزادی کی شادی بخیروخوبی سوہدرہ کے ممتاز تاجر جناب زائد منیر کے صاحبزادے قاسم مہر کے ساتھ نہایت شاندار اور پُروقار انداز میں سرانجام پائی۔ تقریب میں خوشیوں، محبتوں اور دعاؤں کی بہار رہی۔مہمانانِ گرامی میں جناب زائد مہر، میاں ارشاد حسین، زاہد رفیق منہاس، نعیم مئیو کے علاوہ نیویارک سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے معزز مہمان سید فرحت عباس شاہ، چوہدری منظور اور چوہدری خالد نے بھی اپنی شرکت سے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔تمام معزز مہمانوں نے دولہا اور دلہن کے لیے خوشیوں، کامیابیوں اور محبتوں سے بھرپور زندگی کی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اللہ رب العزت نئے جوڑے کو دین و دنیا کی کامیابیاں، خوشیاں، سلامتیاں اور بے حساب رحمتیں عطا فرمائے۔رب کریم ان کے درمیان محبت، عزت، سکون اور خیر و برکت والا مضبوط رشتہ قائم رکھے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں