وزیرآباد(نامہ نگار) بزرگان دین کے آستانے رشدوہدایت کے سر چشمے ہیں،نام نہاد پیرقران وسنت اورشریعت کے مخالف ہیں وہ گمراہی کے اڈے ہیں ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں عرس پیر سید نور الحسن شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ پیر سید باقر علی شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ پیر سید عظمت علی شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ میں علماء کرام اور مشاٸخ عظام نے کیا۔ دوروزہ عرس مبارک دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا اس دوران علماء کرام اور مشاٸخ عظائم نے خطابات کا سلسلہ جاری رکھا ملک بھر سے قراء حضرات ثناء خوانان مصطفی کریم ﷺ نے ھدیۀ تبریک پیش کیا تقریبات کے آخری دن مشاٸخ شرقپور شریف کرماں والہ شریف بھکھی شریف ودیگر آستانوں سے مہمان تشریف لآۓ اس موقع پر 14 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گٸ جو رونق آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں عزیز الدین نقشبندی مجددی کرمانوالہ شریف کے سجادہ نشین نے طلباء کی دستار بندی کی عرس مبارک کی تقریبات زیر سرپرستی وصدارت سجادہ نشین پیر سید محمدعلی حسنین شاہ بخاری دامت برکاتہم العالیہ جاری رہیں رونق آستانہ عالیہ پیر سید علی سجاد حیدر شاہ بخاری بھی موجود تھے عرس مبارک میں آستانہ عالیہ شرقپور شریف آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف اور خدام آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف کے ہزاروں مریدین اور عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی لنگر شریف دونوں دن جاری رہا سید مظفر حسین شاہ أف کراچی نے خصوصی خطاب کیا 22 نومبر رات سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں ولید احمد جواد نقشبندی مجددی نے حضرت کیلیانوالہ شریف دربار شریف پر حاضری دی عرس مبارک کی اختتامی دعا رونق آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں عزیز الدین نے فرماٸی۔
