وزیرآباد:(نامہ نگار) ملک بھر میں مسلم لیگی امیدواروں کامیابی میاں نواز شریف کی محبت اور قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر میاں شہباز احمد ،وقار چیمہ صدر یوتھ ،زبیر گوندل ،شہباز چیمہ و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے احکامات کی روشنی میں ہم نے این اے 129 کے مختلف علاقہ جات کا وزٹ کیا وزیرآباد سے مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ ہم لاہور میں موجود رہے انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈے پر عوام کا جوش و جذبہ اور ن لیگی قیادت سے وابستگی واضح اشارے تھے کہ مسلم لیگ ن کے نمائندے بھر پور کامیاب ہوں گے اور الیکشن رزلٹ نے ثابت کیا کہ عوام میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں میاں شہباز شریف کی مرکزی سطح پر کارکردگی اور محترمہ مریم نواز شریف کی صوبہ پنجاب میں قیادت پر اعتماد کرتے ہیں وہ جو لوگ کہتے تھے کہ ہم نے بائیکاٹ کیا عوام کی بڑی تعداد نے الیکشن میں حصہ لے کر اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر انہیں واضح بتا دیا کہ ہم بائیکاٹ والوں کے نہیں عوامی سیاستدان میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں انہوں نے این اے 129 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نعمان کو مبارکباد پیش کی ۔
