وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف اردو گلوبل) حریت فکر قوموں کی آزادی کا پروانہ ہوتی ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں کی نظریاتی تربیت مولانا ظفر علی خاں کی جرات مندانہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔سامراجی قوتوں کے خلاف بطل حریت کے مجاہدانہ کردار سے آزادی کی روشن صبح طلوع ہوئی۔ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے تحریک فروغ فکر ظفر علی خاں کے کنوینئر طارق جاوید ملک کی جانب سے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خاں کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر تقریب چئیرمن پریس کلب افتحار احمد بٹ نے کہا کہ مولانا ظفر علی خاں نے ادب صحافت اور سیاست کے میدان میں دیانت،جرات کی درخشندہ روایات کو روشناس کرایا اور موجودہ دور میں انکی فکر اور کردار سے راہنمائی حاصل کر کے منفی سوچ کے حامل طبقات کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے۔ تھنکرز کلب کے صدر انجینئر نعیم قیصر نجمی نے کہا کہ صحافت و ادب کو مثبت اسلوب سے مزین کر کے مولانا ظفر علی خاں نے جو خدمات سر انجام دیں وہ بر صغیر کی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ ماہر تعلیم میجر ریٹائرڈ طارق محمود نے کہا کہ نوجوان نسل کی فکری اور اخلاقی طور پر مثبت تربیت سے وطن دشمن عناصر کی سرکوبی ممکن ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
