وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈبلیو ایچ او کے فوکل پرسن جنیواڈاکٹر او نیویا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا ایک نہایت اہم اور کامیاب دورہ کیا، اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عبدالرؤف،WHO کے ڈائریکٹر احمد شفیق، ڈی ایس وی سجاداحمد، ڈپٹی ڈی ایچ او وزیرآباد ڈاکٹر حماد اعظم چیمہ، ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن،ذیشان الیاس بھی ہمراہ تھے۔ڈاکٹر او نیویا نے خسرہ اور و یکسینیشن مہم کا جائزہ لیا اور ریکارڈ چیک کیا اور بچوں کے ہاتھوں پر و یکسینیشن لگوانے کے بعد لگایا گیا نشان زدہ انگلی کو چیک کیا۔ڈاکٹر عبد الرؤف نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پوری محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین لگا رہی ہیں،مزیز و بیلا (Measles & Rubella) مہم کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دی جا رہی ہے اور بروقت و یکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا،مہم کے اہداف اور اب تک کی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر اونیویا نے ٹیم کی محنت، کارکردگی اور خدمات کو سراہا اور مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ڈاکٹر اونیویا کا وزٹ نہایت تسلی بخش اور اور حوصلہ افزا ء ثابت ہوا۔اس موقع پر سپر وائزر ذیشان الیاس نے ٹیم کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں والدین اپنے بچوں کے ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کو ویکسینیشن کے لئے موجود تھے۔ والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو لازمی ویکسین لگوائیں تاکہ انہیں خسرہ، روبیلا سمیت 13 خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن مہم17نومبر سے 29نومبر تک جاری رہے گی۔(فوٹو ہمراہ ہے)
