شعبہ تعلیم میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار انتہائی اہم ہے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) شعبہ تعلیم میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار انتہائی اہم ،اساتذہ اور تعلیم کی فراہمی میں کردار ادا کرنے والے افراد معاشرے کے معزز افراد میں شمار ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن اختر علی خان نے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم کے افیسران آفتاب صادق چیمہ اور شہباز احمد چیمہ کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ نوجوان نسل کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی اقدامات اٹھا رہیں ہیں جس سے پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے سرپرست اعلی حاجی اشفاق احمد وڑائچ نے کہا تعلیم ایک ایسا پیشہ ہے جو ایک اصلاحی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اگر معاشرے میں بگاڑ ہے تو اسکی ذمہ داری بھی ہم پر عائد ہوتی ہے، ہمیں اپنی سمت تبدیل کرتے ہوئے ترجیحات کو بدلنا ہوگا اور اس کیلئے ہم سب نے مشترکہ کام کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سمیت سرکاری شعبہ کے بھی تمام اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ بہتر معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ تقریب میں شریک مہمانوں محمد اظہر اقبال ،چوہدری محمد فاروق ،چوہدری افتخار احمد نت ،شرجیل ریاض چیمہ ،افتخار احمد خان ،رضوان احمد چٹھہ ،حضر وڑائچ ،سر فیاض احمد ایڈووکیٹ،جمشید چٹھہ،محمد فاروق مرزا،صابر حسین بٹ ،محمد شہزاد ،سجاد مدنی ،قیصر بٹ ایڈووکیٹ،انیس جعفری ،بلال وزیر چیمہ ،مظہر حسین و دیگر نے آفتاب صادق چیمہ اور شہباز احمد چیمہ کو عہدوں پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں