
( جہلم بلال رضا ) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس خرم فیاض ستی نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے جہلم شاندار چوک میں لوگوں کو ہیلمٹ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام بچوں کے والدین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ آپ جب بچوں کو موٹر سائیکل خرید کر دیتے ہیں تو ان کو ساتھ ہیلمٹ ضرور لے کر دیں اور اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوا کر دیں میں اور میرا عملہ ہمہ وقت آپ کی خدمت کے لیے کوشاں ہے اور ہمارے آفسز جہاں آپ لوگ آسانی سے جا کر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں اور ہماری موبائیل وین مختلف اوقات میں مختلف جگہ پر دستباب ہوتی ہے جہاںسے آپ لوگ ہمیشہ آسانی سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں. آپ لوگ اپنے بچوں کو ون ویلنگ کرنے سے منع کریں.. ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہم لوگ نہ صرف ناگہانی حادثات سے بچ سکتے ہیں بلکہ خود کو بھی اور دوسری قیمتی جانوں کو بھی ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں





یو جی نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جتنے بھی ٹریفک قوانین بنائے گئے ہیں وہ عوام کی سیفٹی کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ عوام ان پر عملدرآمد کر کے خود بھی مختلف حادثات سے بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی ان حادثات سے بچائیں میڈیا کے پلیٹ فارم بھی روڈ سیفٹی اور آگاہی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ لوگوںکو روڈسیفٹی کے حوالے سے بریف کریں اور ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس مہم کا حصہ بنیں.

