برطانیہ بھر سے پیشہ ور ڈاکٹروں نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ شرکت کر کے سالانہ ڈنر کی رونق کو مزید دوبالا کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری

برطانیہ بھر سے پیشہ ور ڈاکٹروں نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ شرکت کر کے سالانہ ڈنر کی رونق کو مزید دوبالا کیا – ۔ پاکستانی مانچسٹر قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی خصوصی شرکت – دوسرے شرکت کرنے والوں میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد ارشاد – ڈاکٹر دوری شہسوار – ڈاکٹر خدیجہ چودھری – ڈاکٹر عمران – ڈاکٹر نزہت ہاشمی – ڈاکٹر صادق -ڈاکٹر عثمان وارث – ڈاکٹر ریاض ملک – ڈاکٹر عثمان خان – ڈاکٹر فرحان رشید – ڈپٹی لیفٹیننٹ سعدیہ ڈین – کونسلر نائلہ شریف – چودھری سعید اور دوسرے شامل تھے – اس موقع پر نشترین سوسائٹی یوکے آئرلینڈ کے صدر پروفیسر امجد شاہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شفقت بخاری اور نارتھ ویسٹ کے صدر ڈاکٹر ضماد چشتی نے کہا کہ ہماری تنظیم کے قیام کا مقصد نشتر میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل برطانیہ آنے والے ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کا ہنر سکھانا ہے -انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری تنظیم برطانیہ کے ساتھ پاکستان میں سماجی کاموں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے – نئے ڈاکٹروں کی ہر طرح سے معاونت کی ھے – قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل اور ڈپٹی لیفٹیننٹ سعدیہ ڈین نے آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہ کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی ڈاکٹرز پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت و عقیدت رکھتے ہوئے وہاں پر بھی ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ خدمات کرتے ہیں – سوسائٹی کے سالانہ ڈنر میں شریک دوسرے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ تنظیم بننے کے بعد کئ مقاصد حاصل کئے ہیں او آئندہ بھی پر عزم ہے – نشترین سوسائٹی ہر لحاظ سے نئے ڈاکٹروں کی ہر طرح سے سے معاونت و مدد کرتی ہے – تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے –
سالانہ ڈنر کی رونق کو چار چاند لگانے کے لئے مقامی گلوکاروں نے میوزک کا تڑکا لگا یا – روائتی لزیز ایشیائ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئ

برطانیہ اور آئر لینڈ میں نشتر میڈیکل کالج ملتان سے فارغ التحصیل ڈاکٹروں کی قائم تنظیم نشترین سوسائٹی کا جذبہ حب الوطنی دوسروں کے لئے قابل تقلید ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں