گلگت کیپٹن (ر) عادل کا تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر محمد عاقب کے ہمراہ جمعرات کے روز گلگت میں انسداد تجاوزات کے زبردست کریک ڈاون

Spread the love

گلگت# AC/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل کا تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر محمد عاقب کے ہمراہ جمعرات کے روز گلگت میں انسداد تجاوزات کے زبردست کریک ڈاون ، سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرواکر لنک روڈ کو بحال کرایا گیا ، کریک ڈاون کے دوران بھاری مشینیری کا استعمال کیا گیا ۔ رابطہ سڑک کو واگزار کروانے کے دوران محکمہ تعمیرات روڈ مینٹیننس کے اہلکار بھی ہمراہ تھے جو روڈ کےتصرف میں آنے والی اراضی کو ریکارڈ مال کے مطابق کاروائی کی گئی ۔بعدازاں تجاوزات مہم کی کامیابی کیلئے عوام الناس سے تعاون کی گزارش بھی کی گئی تھی اور اراضی مالکان کو متعلقہ ادارے کےجانب سے کئی بار قانونی نوٹسز بھی دئے گئے تھے کہ وہ معاویضہ لینے کے باجود روڈ اراضی کو واگزار نہیں کیا تھا۔ کریک ڈاون کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جو تجاوزات سرکاری اراضی اور سڑکوں پر تھیں وہ مکانات، چاردیواری اور مویشیوں کے شیڈ گرا کر ہٹا دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم عوام کے لیے کھلی اور چوڑی سڑکوں کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ کسی کو کسی سڑک یا گلی میں تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک بار پھر عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی سرکاری سڑکوں اور عوامی اراضی پر تجاوزات نہ کریں۔ تجاوزات کرنے والوں کو پہلے ہی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہماری تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ ہم مل کر اپنے شہر کو خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں