گوجرانوالہ آمد پر اپنے قائد وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے ، بیرسٹر بلال فاروق تارڑ

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ آمد پر اپنے قائد وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لیے عملی طور پر سرگرم ہے جس کی واضح مثال پہلے وزیرآباد علی پور چٹھہ اور گوجرانوالہ کے لیے گرین بسوں کی سروس کا آغاز اور اب میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کیا جا رہا ہے جس کے لیے آج وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گوجرانوالہ تشریف لا رہی ہیں کارکنان اور عوامی نمائندے انکا بھرپور استقبال کریں گے۔مسلم لیگی رہنما عنصر محمود سندھو نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پچھلے دور حکومت کے دوران عوام میں پائی جانی والی تمام محرومیاں ختم کر کے انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو بلا تفریق صحت ،تعکیم اور آسان سفری سہولیات مہیا کریں گے یہی ہماری حکومت کا مشن ہے جس کو ہر حال میں پورا کریں گے۔(فوٹو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں