چیئرمین راجپوت فیڈریشن پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان،راجہ کرم اللہ خان نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ کااسوۂ حسنہ ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین راجپوت فیڈریشن پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان،راجہ کرم اللہ خان نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ کااسوۂ حسنہ ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے آج مسلمانوں کی رسوائی کی بڑی وجہ احکامات خداوندی اور سیرت النبیﷺ سے دوری ہے حضور ﷺسے والہانہ محبت اور ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے، مومنین کی خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں اور دشمنوں پر شدید سخت ہوتے ہیں آج کا مسلمان بدقسمتی سے اپنے ہی مسلمان بھائی کو دشمن سمجھ کر اس پر سخت گیر اور مسلمانوں کے دشمنوں پر مہربان بنا ہوا ہے اس ہلاکت خیز فتنے میں بصیرت، تدبر و تفکر اور گہرا تجزیہ ضروری ہے تاکہ اختلاف و تفرقے اور دشمنان اسلام کی عیاری و مکاری سے بچتے ہوئے مسلمانوں کی صفوں میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں ناکام بنائی جاسکیں، اللہ نے تمام مخلوقات پر اپنا فضل و کرم فرمایا،حصول عبادات کی کثرت صدقات و خیرات انسان کی زندگی کو سنوار دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں