تحریکِ منہاج القرآن تحصیل منکیرہ کا ایک اہم تنظیمی اجلاس صدر سید احمد علی شاہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

Spread the love

اجلاس کی نمایاں خصوصیت مرکز سے ناظمِ تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن شمالی پنجاب محترم سید محمود الحسن شاہ جعفری اور ڈویژنل ناظم TMQ سرگودھا ڈویژن (بی) شوکت علی مصطفوی کی خصوصی شرکت تھی۔

اجلاس میں ضلعی صدر TMQ سید امجد علی شاہ، ضلعی ناظم سمیع اللہ گورچھہ سمیت ضلعی و تحصیلی ذمہ داران اور منکیرہ کی تمام یونین کونسلز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید امجد علی شاہ نے تحصیل منکیرہ کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جسے شرکاء کی جانب سے سراہا گیا۔ ڈویژنل ناظم شوکت علی مصطفوی نے بھی رپورٹ کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

مرکزی ناظمِ تنظیمات سید محمود الحسن شاہ جعفری نے رپورٹ کو سراہتے ہوئے عہدہ داران و ذمہ داران سے براہِ راست گفتگو کی اور مرکز کی پالیسیز پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کارکنان کی خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حسنِ کارکردگی کی اسناد بھی تقسیم کیں۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان شاء اللہ تحصیل منکیرہ اپنے قائد کے منہج پر ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں