وزیرآباد( حکیم رفعت نسیم سے) شہر اور گردونواح میں گیس کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد شہر اور گردونواح میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہر کے مختلف علاقوں میں دو دن سے گیس کی بندش ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔بچے سکول بھوکے جانے پر مجبور۔ شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کو کئی بار گیس کی لوڈشیڈنگ کے بارے شکایات کیں لیکن ازالہ نہ ہوسکا۔ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے حکومت وقت کو آڑے ہاتھوں لیا اس سلسلہ میں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں اور حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگی۔شہری،سیاسی،مذہبی اور سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرآباد شہر و گردونواح میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش پر فوری نوٹس لیں۔
