وزیرآباد (نامہ نگار) پنجاب کالج وزیرآباد کے گرلز کیمپس میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل پنجاب کالجز پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی تھے۔ پنجاب کالج کے گرلز کیمپس میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پنڈال کو پھولوں کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا محفل میں کالج کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور گلہائے عقیدت پیش کرنے والی طالبات کی مدح سرائی کو خوب پسند کیا اس موقع پر پرنسپل حافظ محمد آصف عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی جانب سے سجائی گئی روح پرور محفل نے فضا کو معطر کر دیا جس محفل میں آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجا جائے وہاں فرشتے بھی نبی آخر الزماں پر درود بھیجتے ہیں انہوں نے بہترین محفل منعقد کروانے پر پروفیسر فریحہ سید ،پروفیسر سویرا امجد ،پروفیسر وجیہہ اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور محفل مصطفیٰ کی شاندار نقابت پر میڈم ارم مغل کو بہترین الفاظ میں حراج تحسین پیش کیا۔محفل نعت کے اختتام پر آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور نعت گوئی کرنے والی طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
