وزیرآباد(نا مہ نگار) جنرل سیکرٹری انجمن فلاح نوجواناں وڈائریکٹر اے ایف این آرفن ہوم عدنان محمود گجر نے کہا ہے کہ قرآن مجید فرقان مجید کلام الٰہی ہونے کے بناء پر رب کریم نے قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہوا ہے،قرآن پاک منبع رشدو ہدایت ہونے کی وجہ سے اس کو پڑھنے والا ہدایت پاتا ہے قرآن کی تلاوت سے شیطانی قوتین دم توڑ جاتی ہیں قرآن مجید کا مطالعہ کرنے والے پر اسکے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، قرآن مجید فرقان حمید سے پہلے نازل ہونیوالی تمام آسمانی کتب صحیفوں میں تبدیلیاں ہوچکی ہیں لیکن محسن انسانیت خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سینے پر اترنے والے کلام پاک کو رب کریم نے شمال وجنوب مشرق ومغرب دنیا کے ہر مقام پر زیر وزبر کی کمی بیشی سے مبرا ومحفوظ رکھا ہے آخری الہامی کتاب قرآن مجید تحریر وبیان میں دنیا بھر میں 15سوسال سے بغیر کسی تصرف کے موجودہے اورقیامت تک محفوظ رہے گی۔(فوٹو ہمرا ہ ہے)
