سابق ایم پی اے وضلعی صدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن) بیگم طلعت شوکت چیمہ کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گوجرانوالہ میں استقبال کے لئے قافلہ روانہ

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق ایم پی اے وضلعی صدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن) بیگم طلعت شوکت چیمہ کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گوجرانوالہ میں استقبال کے لئے قافلہ روانہ،قافلہ میں ضلعی نائب صدر عامر زمان ساہی،ضلعی جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،محمد نعیم بٹ،انس نعیم،عمران منیرسمیت خواتین کی کثیر تعداد شامل۔بیگم طلعت شوکت چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو مقصد ہی عوامی خدمت ہے، مسلم لیگ (ن)کے قائدین سیاست نہیں بلکہ عوام کی خد مت کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں،وزیرآباد میں الیکٹرک بس منصوبہ اور اب گکھڑ اور کامونکی کے درمیان میٹرو بس منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے عوام دوست منصوبے ہیں، گکھڑ اور کامونکی کے ہزاروں شہری میٹرو بس سے مستفید ہونگے،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو لیکر اپنا کردار ادا کررہے ہیں،مسلم لیگ (ن) اپنے ورکرکارکن کوعزت ومرتبہ سے نوازتی ہے ورکرکارکن ہی مسلم لیگ (ن) کی اساس ہے،ووٹ کوعزت دینے سے حقیقی جمہوریت کے خواب کی عملی تعبیر ممکن ہے،مسلم لیگ (ن) اورمیاں برادران کی محبت ورکرزکے دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں