مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گوجرانوالہ میں استقبال کے لئے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ روانہ،

Spread the love


وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گوجرانوالہ میں استقبال کے لئے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ روانہ،قافلہ میں مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اور سابقہ چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس صاحب ۔سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری مختار احمد بگا ۔سابقہ چیئرمین یونین کونسل بھٹی کے چوہدری محمد منشا ۔پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما عمران سنی ۔سابقہ چیئرمین بلدیہ وزیر اباد ملک ارسلان بلوچ ۔ضلعی نائب صدر عامر زمان ساہی،ضلعی جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،محمد نعیم بٹ،انس نعیم،عمران منیرسمیت مرد نوجوانوں اور خواتین کی کثیر تعداد شامل۔چوہدری وقار احمد چیمہ نے یو جی نیوز یو کے ڈسٹرکٹ وزیراباد کے بیو روچیف سکندر ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو مقصد ہی عوامی خدمت ہے، مسلم لیگ (ن)کے قائدین سیاست نہیں بلکہ عوام کی خد مت کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں،وزیرآباد میں الیکٹرک بس منصوبہ اور اب گکھڑ اور کامونکی کے درمیان میٹرو بس منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے عوام دوست منصوبے ہیں، گکھڑ اور کامونکی کے ہزاروں شہری میٹرو بس سے مستفید ہونگے،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو لیکر اپنا کردار ادا کررہے ہیں،مسلم لیگ (ن) اپنے ورکرکارکن کوعزت ومرتبہ سے نوازتی ہے ورکرکارکن ہی مسلم لیگ (ن) کی اساس ہے،ووٹ کوعزت دینے سے حقیقی جمہوریت کے خواب کی عملی تعبیر ممکن ہے،مسلم لیگ (ن) اورمیاں برادران کی محبت ورکرزکے دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں