اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد جواد حسین پیرزادہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد کا اچانک دورہ ۔

Spread the love


سکندر ملک۔
دورے کے دوران انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد۔ نے ایمرجنسی وارڈ، داخل مریضوں کے وارڈز، لیبر روم، ڈائیلسز یونٹ، گائنی وارڈ، بچوں کے وارڈ، لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ان کے علاج و معالجہ کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کے لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد ۔نے میڈیسن سٹور میں ادویات کے ذخیرے کی پڑتال کی اور سٹاک رجسٹر کے اندراجات کو خود ویری فائی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ماں اور بچے کی صحت پر کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد نے سٹاف کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور کارکردگی چیک کی اور ہسپتال انتظامیہ کو مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو صحت کی سہولیات بہترین انداز میں میسر آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں