وزیرآباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی وزیرآباد کے ضلعی امیر چوہدری ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے چرچے ملک بھر میں ہیں اور عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے بدل دو نظام کے لیے اجتماع عام کا منشور گھر گھر پہنچانا قوم کو متحد کرنا اور فرسودہ نظام سے نجات دلانے کے حوالہ سے کارکنان کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے وہ اجتماع عام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے جماعت اسلامی کے کارکنان کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تین روزہ تاریخی اجتماعِ عام غیر معمولی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اجتماع میں ملک بھر کے مختلف حصوں سے آئے لاکھوں افراد نے شرکت کر کے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں عادلانہ، شفاف اور اسلامی نظام کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دنیا کے 40 ممالک سے مندوبین نے خصوصی شرکت کی، جس سے اجتماع کی بین الاقوامی اہمیت اجاگر ہوئی اور پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔ غیر ملکی مندوبین نے جماعتِ اسلامی کی جدوجہد، عوامی اعتماد اور شفاف سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں مثبت تبدیلی کی مضبوط تحریک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور کے عوام اور جماعتِ اسلامی کے کارکن ملک میں مثبت اور پائیدار تبدیلی کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”بدل دو نظام” تحریک مظلوم اور محروم طبقات کی آواز ہے، اور جماعتِ اسلامی اس جدوجہد کو مزید منظم اور مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافہ کرے میٹرو بس کا روٹ وزیرآباد تک بڑھائے اور وزیرآباد ریلوے اسٹیشن کراسنگ بھٹی کے لکڑ والا پل کی پیڈاسٹرین کراسنگ پل کا قیام بھی عمل میں لائے۔
