وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد جی ٹی روڈ پر واقع تین بڑی مارکیز ون ڈش کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا بڑا ایکشن تینوں مارکیز کو مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا جبکہ نواحی علاقہ میں موجود ایک مارکی کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ وزیرآباد کے علاقہ اوجلہ کلاں کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع ایڈن مارکی،میموریز مارکی اور ایگزیکٹو مارکی کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر 10 دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ اور ان کی ٹیم کے ہمراہ تینوں مارکیز کا اچانک وزٹ کیا تو تینوں مارکیز ون ڈش کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے تینوں مارکیز کو مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے اور ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیرآباد کے نواحی علاقہ کیلاسکے میں الحمد مارکی کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی جانب سے انسپیکشن ٹیم نے سر بمہر کر دیا ہے۔
