(رپورٹ مرزا طارق محمود)
تاجر برادری ہمیشہ ایسے رہنماؤں کی تلاش میں رہتی ہے جو نہ صرف اُن کے مسائل کو سمجھیں بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی اُٹھائیں۔ ضلع گجرات میں یہ خلاء اُس وقت مؤثر طریقے سے پُر ہوتا دکھائی دیا جب فخرِ جلالپور جٹاں لالہ محمد یوسف کو موبائل یونین ضلع گجرات کا نیا ضلعی چیئرمین منتخب کر لیا گیا یہ انتخاب کسی ایک گروپ، شخصیت یا دباؤ کا نہیں بلکہ پورے ضلع کے موبائل کاروباری حلقوں کی متفقہ رائے اور مکمل اعتماد کا نتیجہ ہے۔ یہ اعتماد بذاتِ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ لالہ محمد یوسف نے عرصہ دراز سے کاروباری طبقے کے لیے جو خدمات انجام دیں، وہ نہ صرف دیکھی گئیں بلکہ دلوں میں جگہ بھی بناتی رہیں لالہ محمد یوسف کا شمار اُن شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کردار، اخلاق اور تجربے کے ذریعے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، مارکیٹ کے مسائل کے حل اور باہمی اتحاد کو فروغ دینے کے لیے آواز بلند کی۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کی نامزدگی کو موبائل انڈسٹری کے لیے ایک مثبت تبدیلی اور تاجر برادری کی مضبوط آواز قرار دیا جا رہا ہے تاجروں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے چیئرمین کی قیادت میں نہ صرف موبائل مارکیٹ کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے بلکہ جدید تقاضوں کے مطابق کاروباری ماحول کی بہتری، حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون اور تاجروں کے تحفظ کے لیے مؤثر حکمت عملی بھی سامنے آئے گی لالہ محمد یوسف کا چیئرمین منتخب ہونا ثابت کرتا ہے کہ قیادت وہی کر سکتا ہے جو خدمت کرتا ہے، اور اعتماد وہی پاتا ہے جو کردار سے پہچانا جاتا ہے ضلع گجرات کی تاجر برادری نے ایک بار پھر صحیح سمت میں قدم اٹھایا ہے اور آنے والا وقت اس فیصلے کی مضبوطی کا ثبوت دے گا۔
