ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے حلقہ کی محرومیاں دور کرنا میری اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں ملک معاشی استحکام، ترقی اور روزگار کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے محترمہ مریم نواز کی پنجاب میں حکومت ترقی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے وہ معروف کاروباری شخصیت محمد منیر بھٹہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیرآباد مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے حلقہ سے بلا مقابلہ منتخب ہونا ایک اعزاز ہے حلقہ کے عوام سے جڑا رہوں گا اور ترقیاتی کام ہوں یا دیگر مسائل کو حل کرنا حلقہ کے عوام مجھے خدمت کے لیے ہمیشہ اپنے درمیان پائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیرآباد شہر کے اندر کیمپ آفس بنا لیا جہاں پر ہمارا نمائندہ ہر وقت موجود ہو گا اور عوامی و فلاحی کاموں کے لیے مثال قائم کریں گے منیر بھٹہ نے انہیں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں