وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق ایم پی اے و ضلعی صدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن) بیگم طلعت شوکت چیمہ،ضلعی نائب صدرمحمد زمان چیمہ آف ڈوڈانوالی، ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ،ضلعی صدر لیبر ونگ محمد عمران سنی کمبوہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین عوام کو سہولیات کی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے ویژن پر عمل پیرا ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے عوام کو اشیاء ضروریہ کے لئے سہولت بازار کا تحفہ وزیرآباد کی عوام کے لئے خوش آئند ہے،الیکٹرک بس منصوبہ سے بھی وزیرآباد کے عوام مستفید ہورہے ہیں،مسلم لیگ (ن)کا مقصد ہی عوامی خدمت ہے،مسلم لیگ (ن) سیاست نہیں بلکہ عوام کی خد مت کے لئے اپنا رول پلے کررہی ہے،گکھڑ اور کامونکی کے درمیان میٹرو بس منصوبہ بھی عوام دوست ہے،مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور اقتدار میں صرف عوام کو سہولیات مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے،مسلم لیگ (ن) صرف وعدوں پر نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے، مسلم لیگ (ن) نے حکومت تشکیل دیتے ہی ملکی مسائل کے حل کی راہ ہموار کی اور عوام کوریلیف فراہمی کی نئی مثال رقم کررہی ہے،وفاق میں وزیراعظم شہباز شریف ملکی معاشی استحکام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز عومی کدمت سرانجام دے رہی ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)
