وزیرآباد(نامہ نگار) اوباش کی ہمسایہ کی جواں سالہ بیٹی سے زیادتی،ملزم خاتون کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا اور جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا بھائی کی مدعیت میں پولیس تھانہ سوہدرہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا وزیرآباد کے علاقہ سوہدرہ کے محلہ شکور گڑھا کے رہائشی استخار مسیح نے پولیس تھانہ سوہدرہ کو درخواست گذاری کہ اسکی ہمشیرہ گھر میں موجود تھی کہ ہمارے ہمسایہ ملزم عنصر ولد افضل آرائیں نے ہمارے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور میری ہمشیرہ دروازہ کھولنے آئی تو اسے میری والدہ کے سامنے زبردستی اپنے ساتھ لے گیا میری والدہ نے مجھے بتایا جب ہم پہنچے تو ملزم ہمارے محلہ میں ایک حویلی میں میری بہن (ل) کے ساتھ زنا بالجبر کر رہا تھا ملزم ہمیں دیکھ کر فرار ہو گیا مدعی استخار مسیح کی درخواست پر پولیس تھانہ سوہدرہ نے اوباش عنصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
