وزیرآباد(نامہ نگار)ملک کے معروف روحانی پیشوا پیر سیدعمران حیدرزیدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا چیف آف ڈیفنس فورسز بننا ملک کے دفاع کے ئے خوش آئند ہے۔سید عمران حیدرزیدی نے فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ یہ تعیناتی قومی دفاع کے لیے اہم ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں ہماری بہادر افواج نے معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی، جس سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا۔انہوں نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
