مولانا ظفر علی خاں کی قومی ورثہ قرار دی جانے والی تاریخی رہائش گاہ میں وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کے قیام کا فیصلہ

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)مولانا ظفر علی خاں کی قومی ورثہ قرار دی جانے والی تاریخی رہائش گاہ میں وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کے قیام کا فیصلہ ضلع وزیرآباد کی کاروباری برادری کی تحریک پاکستان سے نظریاتی وابستگی اور تاریخی شعور کی علامت بن چکا ہے اس موقع پر قائم مقام صدر چیمبر آف کامرس سید مظاہر حسین زیدی چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد محمد خالد مغل اور صدر مولانا ظفر علی خاں پریس کلب افتخار احمد بٹ نے ٹیوٹا کٹلری سینٹر وزیرآباد کے آفیسرز وقار امجد اور شمشاد احمد سے ملاقات میں اس فیصلے کو ایک سنگ میل قرار دیا چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم محمد خالد مغل نے اپنی تنظیم کی جانب سے اس قومی عمارت کی تزئین و آرائش کے لیے 50 ہزار روپے کا عطیہ بھی پیش کیا اور چیمبر کے عہدیداران اور ایگزیکٹو باڈی کے اس عزم کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے یہ تاریخی عمارت کاروباری برادری کی شناخت اور فخر کا مرکز بنانے کے لیے قابل قدر کوششیں کیں صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ نے بھی چیمبر کے تمام عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہں وئے ضلع وزیرآباد کی کاروباری برادری کی ترقی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن میڈیا تعاون کی یقین دہانی کروائی آخر میں قائم مقام صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید مظاہر حسین زیدی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بات چیت کرتے ہں وئے کہا کہ ٹیوٹا کٹلری سینٹر میں پنجاب حکومت کے تحت جاری تمام ٹریننگ کورسز اور پروگرامز کے لیے وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں