وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور فوری علاج مفت ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بناناترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ضلعی نائب صدر ملک شکیل احمد،مسلم لیگ (ن) پنجاب کونسل کے ممبرز خواجہ محمد شعیب اور الطاف احمد ہاشمی سے اپنے انتخابی دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف انتہائی محنت اور دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہیں،الیکٹرک بسیں،میٹر بس کی فراہمی سے عوام کو سستے سفر کی سہولیات مل رہی ہیں،وہ آئے روز نت نئے اقدامات عمل میں لارہی ہیں جس سے پنجاب کے عوام بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں،سکولوں میں سیکیورٹی کے انتظامات موثر بنانے کے لئے بھی خصوصی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں جس میں سکولوں کی سیکیورٹی کے علاوہ دیگر معاملات کو بھی بہتر بنانا شامل ہیں۔ممبر قومی اسمبلی بلالا فاروق تارڑ نے کہا کہ حلقہ مین بلا مقابلہ منتخب ہوئے انکے لئے اور مسلم لیگ (ن) کے لئے اعزاز کی بات ہے وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے اور حلقہ کے لوگوں کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔
