خواتین کے حقوق و تحفظ پر آن لائن تربیتی سیشن کا کامیاب انعقاد

Spread the love


(ظہیر عباس)
ویمن ویلفیئر سوسائٹی اور اردو گلوبل کے اشتراک سے خواتین اور بچیوں کے لیے ایک مؤثر آن لائن تربیتی سیشن منعقد کیا گیا، جس کا مقصد جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV)، خواتین کے تحفظ کے قوانین، اور اعتماد سازی جیسے اہم موضوعات پر شعور اجاگر کرنا تھا۔

سیشن میں معروف قانون دان محمد عاطف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ویمن پروٹیکشن لاز پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈاکٹر امیر حسن ایڈووکیٹ نے عائلی قوانین پر جامع گفتگو کی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔

میمونہ انجم صاحبہ نے بچیوں میں اعتماد سازی کے موضوع پر حوصلہ افزا اور مفید گفتگو کی، جبکہ مومنہ ماہرو گوندل نے بطور موڈریٹر سیشن کی میزبانی کی اور جینڈر بیسڈ وائلنس کے موضوع پر آگاہی فراہم کی۔

آخر میں، صدر ویمن ویلفیئر سوسائٹی محترمہ رشیدہ عزیز، سی ای او اردو گلوبل شہزاد علی مرزا، اور لیگل ایڈوائزر امجد گوندل ایڈووکیٹ نے کامیاب سیشن کے انعقاد پر مومنہ ماہرو گوندل کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور تمام گیسٹ اسپیکرز کا شکریہ ادا کیا۔


یہ سیشن خواتین کو باخبر، بااعتماد اور بااختیار بنانے کی ایک کامیاب کاوش تھی، جسے شرکاء کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں