پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد کے دو اہلکاروں کو فکر اقبال فاونڈیشن کی جانب سے اعزازی شیلڈز دینے کا اعلان

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد کے دو اہلکاروں کو فکر اقبال فاونڈیشن کی جانب سے اعزازی شیلڈز دینے کا اعلان محکمہ پولیس میں دونوں فرض شناس نوجوان ملازمین کی خدمات قابل تحسین ہیں فکر اقبال فاونڈیشن کے نائب صدر فیصل رضا نے بتایا کہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں تعینات فرنٹ ڈیسک ملازم حمزہ ندیم و رانا مبشر اقبال اپنے پیشہ ورانہ طرزِ عمل، عوام دوست رویّے اور ذمہ دارانہ خدمات کے باعث شہریوں میں مقبول ہیں سائلین سے فرنٹ ڈیسک ملازم کا رویہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے انچارج فرنٹ ڈیسک حمزہ ندیم تھانہ وزیرآباد آنے والے ہر شہری کو خوش اخلاقی کے ساتھ رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ان کا نرم لہجہ، فوری رسپانس اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ان کی شخصیت کی پہچان بن چکا ہے۔ شہری حلقے ان کی کارکردگی کو پولیس میں جدید اور مثبت تبدیلی کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب رانا مبشر اقبال بھی اپنے بہترین رویّے، مستعدی اور فرض شناسی کے باعث محکمہ پولیس کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہو رہے ہیں۔ عوام سے قریبی رابطہ، موقع پر بروقت کارروائی اور قانون کے اطلاق میں ان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو مدنظر رکھتے ہوے فکر اقبال فاونڈیشن نے دونوں ملازمین کو اعزازی شیلڈز دینے کا اعلان کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں