تعلیم وصحت کی سہولتوں کی فرا ہمی ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شانواز چیمہ،چوہدری احمد شاہنواز چیمہ اور کاشف چاند بٹ نے کہا ہے کہ تعلیم وصحت کی سہولتوں کی فرا ہمی ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،بلال فاروق تا رڑ این اے66میں خواندگی میں اضافہ اورعوام کی صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی پرخصوصی توجہ مرکوذکئے ہوئے ہیں، حلقہ کی عوام کے ترقیاتی کام جاری ہیں،مسلم لیگ (ن)کی حکومت اورمیاں برادران عوام کی خدمت کاجذبہ رکھتے ہیں اسکی واضح مثال این اے66میں دیکھنے کی ملے گی،ضلع وزیرآبادمیں تعمیروترقی کا سفرشروع ہوچکا ہے۔انشاء اللہ بلال فاروق تارڑ وزیرآباد ضلع کوایک مثالی وروشن ضلع بنانے میں تمام توانائیاں صرف کرینگے،ایم این اے بلا ل فاروق تارڑ نے الیکشن مہم میں جووعدے کئے تھے ان کوپورا کرنے کاوقت آگیا ہے ان وعدوں کی پاسداری اورمسلم لیگ (ن) کے منشورکے مطابق عوام کی انکے فرائض میں شامل ہے،بلال فاروق تارڑ انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں