جماعت اسلامی کے راہنما سر اکرم خان نے کہا ہے کہ دستور جماعت کے مطابق جما عت اسلامی کا بنیادی عقیدہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے راہنما سر اکرم خان نے کہا ہے کہ دستور جماعت کے مطابق جما عت اسلامی کا بنیادی عقیدہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ ہے۔ اس عقیدے کے پہلے جزو یعنی اللہ کے واحد الہٰ ہونے اور کسی دوسرے کے االہٰ نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ زمین اور آسمان اور جو کچھ آسمان و زمین میں ہے، سب کا خالق، پروردگار، مالک اور حاکم صرف اللہ ہے، ان میں سے کسی حیثیت میں بھی کوئی اس کا شریک نہیں ہے،اسلامی نظام زندگی کے قیام کے ذریعے رضائے الہٰی اور فلاح اخروی کا حصول اول روز سے جماعت کے پیش نظر رہا ہے اور آج بھی یہی ایک مقصد ہے جس کے لئے ہم کام کر رہے ہیں، اس کے سوا کوئی دوسرا مقصد نہ ہمارے پیش نظر کبھی تھا نہ آج ہے، نہ ان شاء اللہ کبھی ہوگا، جس چیز کو ہم قائم کرناچاہتے ہیں اس کاجامع نام قرآن کی اصطلاح میں ”دین حق“ ہے، یعنی وہ نظامِ زندگی (دین) جو حق (پیغمبروں کی لائی ہوئی ہدایت کے مطابق اللہ کی بندگی واطاعت پر مبنی ہو،اللہ کو حاکمِ حقیقی مان کر پوری انفرادی و اجتماعی زندگی اس کی محکومیت میں بسر کرنا‘ اور اس مقصد کے حصول کی جدوجہد کا نام ہم نے اقامتِ دین رکھا ہے،ہماری دعوت تمام انسانوں کے لیے ہے،ہمارے نزدیک اسلام ان لوگوں کی جائیداد نہیں ہے جو پہلے سے مسلمان ہیں بلکہ خدا نے یہ نعمت ان سب کے لئے بھیجی ہے جو انسان پید ا ہوئے ہیں خواہ وہ روئے زمین کے کسی خطے میں بستے ہوں، اس بناء پر ہمارا مقصد محض مسلمانوں ہی کی نہیں بلکہ پوری نوعِ انسانی کی زندگی کو دین حق پر قائم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں