مخیر شخصیت کی جانب سے سرکاری اسکول کو دی جانے والی اراضی میں مبینہ ہیر پھیر

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) مخیر شخصیت کی جانب سے سرکاری اسکول کو دی جانے والی اراضی میں مبینہ ہیر پھیر اور محکمہ مال و محکمہ تعلیم میں شامل کالی بھیڑوں کے گٹھ جوڑ سے قریبی موضع میں زمین کے مبینہ تبادلہ پر کمشنر گوجرانوالہ کو دی جانے والی درخواست کا نوٹس اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے اسکول کا وزٹ کیا زمین عطیہ کرنے والے مخیر شخص نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے رو برو درخواست گذار بابا سکولاں والے کے موقف کی تائید کر دی اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ مال کے ذمہ داران کو بھی طلب کر لیا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو دی جانے والی زمین کا تبادلہ کیونکر ممکن ہوا ذمہ دارن وضاحت پیش کریں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد وزیرآباد کے علاقہ نظام آباد میں مقامی مخیر شخصیت محمد جاویدحال مقیم سیالکوٹ نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے قطعہ اراضی ایک کنال گورنمنٹ سکول کے لیے وقف کی جس میں اس وقت کے مقامی مخیر حاجی محمد رفیق منہاس،و اہل علاقہ نے فنڈ ریزنگ کر کے اسکول کی عمارت تعمیر کی اسکول کو مقامی سماجی شخصیت بابو محمد اختر سنڈل نے اپنے بزرگوں شفیع خلیل کے نام پر گورنمنٹ اسکول کا نام رکھنے پر بقیہ مکمل تعمیراتی کام کا وعدہ کیا اور فنڈز دیئے اسکول کو محکمہ مال اور محکمہ تعلیم میں شامل کالی بھیڑوں نے مبینہ ملی بھگت کر کے مقامی سوسائٹی کے نام ٹرانسفر کر دیا اور بدلہ میں سرکار کو قریبی موضع میں زمین دلوا دی سوسائٹی پر قابضین افراد نے مبینہ ہیر پھیر کر کے اسکول کی بلڈنگ اور اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ جما رکھا ہے اور طلبہ سے بھاری فیس وصول کی جا رہی ہے۔ مقامی افراد کی معاونت کے لیے سماجی شخصیت حاجی غلام مصطفی تبسم المعروف بابا اسکولاں والے متحرک ہوے اور سارا کچا چھٹہ کھول کر رکھ دیا کمشنر گوجرانوالہ کو دی جانے والی درخواست کی انکوائری کے لیے دی جانے والی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے فریقین کو بلایا اور زمین ڈونیٹ کرنے والے محمد جاوید جبکہ اسکول کی تعمیر میں اہم کردار کے حامل حاجی محمد رفیق منہاس کے بیٹے زاہد رفیق منہاس و دیگر اہل علاقہ بھی پیش ہوے تو انکوائری میں موجود افراد و سماجی شخصیات نے حاجی غلام مصطفی تبسم کے موقف کی تائید کر دی جس پر ساری بات کھل کر سامنے آ گئی اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے زمین کے تبادلہ میں محکمہ مال کے ذمہ داران کو طلب کر لیا اور محکمہ تعلیم سے بھی زمین کے تبادلہ کے قانونی پہلوؤں کی بابت تفصیل طلب کرنے کے لیے فریقین کو دوبارہ طلب کرنے کا کہا ہے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ساری بات عیاں ہے لیکن مزید قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے واقعہ میں کردار کے حامل افراد کی دوبارہ نشست رکھی ہے تاکہ شفافیت کے ساتھ سارا معاملہ انصاف سے حل ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں