وزیرآباد(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی مسیحی برادری سے ملاقات ، کرسمس ڈے کے سلسلے میں اہم مشاورت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے مسیحی برادری کے نمائندگان سے خصوصی ملاقات کی ہے جس کا مقصد کرسمس ڈے کے موقع پر سیکیورٹی، صفائی، بجلی، پارکنگ اور دیگر انتظامی امور کو بہترین انداز میں یقینی بنانا تھا۔
تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ چرچز کے اطراف خصوصی سیکیورٹی ڈیوٹیز لگائی جائیں صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی فوری بہتری کی جائے اور ٹریفک مینجمنٹ پلان پیش کیا جائےکرسمس تقریبات میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے
مسیحی برادری نے ضلعی و تحصیلی انتظامیہ کے تعاون کو سراہا اور کرسمس کے پرامن اور خوشگوار انتظامات کے لیے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اسسٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی ہماری اصل طاقت ہے۔(فوٹو)
