وزیرآباد (نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ گوجرانوالہ واسا علی حسنین کو ایم ڈی واسا وزیرآباد تعینات کر دیا گیا ہے جاب حکومت نے وزیرآباد میں واسا کا باقاعدہ سیٹ اپ قائم کرنے کے بعد علی حسنین کو ایم ڈی واسا وزیرآباد تعینات کر دیا گیا ہے۔علی حسنین انتہائی قابل محنتی اور فرض شناس نوجوان آفیسر ہیں جنہوں نے واسا گوجرانوالہ میں لاتعداد اہم پراجیکٹس پر کام کر کے واسا کا مورال بلند کیا اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی۔اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی واسا علی حسنین مغل نے کہا کہ وہ اپنی پوری قابلیت اور محنت کے ساتھ پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دیں گے اور وزیرآباد کی عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔
