۔
وفد کو مسلم ہینڈز کے مختلف پروگرامز اور جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول پراجیکٹ میدان کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ کس طرح مسلم ہینڈز ملک بھر میں تعلیم، صحت، پانی، روزگار، اور اسپورٹس فار ڈیولپمنٹ جیسے شعبوں میں عملی اقدامات کر رہا ہے۔
طلباء نے اس بات کو سراہا کہ کس طرح میدان کے پلیئرز عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور اس پروگرام نے ہزاروں بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔
