کمیٹی روم ڈی سی آفس نارووال میں محکمہ صحت کی پولیو تدارک مہم کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر نارووال جناب محمد طیب خان نے کی۔اجلاس میں مذہبی سکالر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی (سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال) نے خصوصی شرکت کی۔مذہبی طبقہ کی جانب سے حکومتی مہمات اور عوامی مفاد کے تمام امور میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ نارووال میں پولیو فری مستقبل کے لیے انتظامیہ کا مضبوط عزم
