وزیرآباد:(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان آج وزیرآباد آئیں گے وہ الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کے بلاسود قرضہ جات پروگرام میں نجی مارکی میں وہ مقامی متوسط طبقہ کے ضرورت مند افراد میں بلاسود قرضہ کے چیک تقسیم کریں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی بھی پروگرام میں شرکت کریں گے پروگرام میں وہ جماعت اسلامی وزیرآباد کے ذمہ داران سے ملاقات بھی کریں گے ان کے استقبال کے لیے جماعت اسلامی وزیرآباد اور جے آئی یوتھ کے ذمہ داران نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔
