چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد کے نیو کیمپس کا افتتاح کردیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(حکیم رفعت نسیم سے) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد کے نیو کیمپس کا افتتاح کردیا گیا۔ زاہد اختر زمان نے جدید عمارت کا افتتاح کیا۔ سکول کا نیو کیمپس جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ، اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ طلبہ کو معیاری ماحول کی فراہمی کیلئے جدید لیبز، کلاس رومز، لائبریری قائم کی گئی ہے۔ تقریب میں سکول کی تعلیمی منصوبہ بندی اور فیوچر ایکسپینشن پر بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ڈی پی ایس وزیرآباد خطے میں معیاری تعلیم کا بڑا ادارہ بن کر سامنے آئے گا۔ نیا کیمپس گوجرانوالہ ڈویژن کے تعلیمی انفراسٹرکچر میں اہم اضافہ ہے جو کہ وزیرآباد کے طلبہ کیلئے بہتر مواقع اور معیاری تعلیم تک آسان رسائی کا ذریعہ ثابت ہوگا، جدید تعلیم کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے نئی عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید انفراسٹرکچر کو سراہا۔ اس موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین بھی ساتھ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں