



سکندر ملک وزیر آباد
مبارک ہو تم کو یہ شادی تمھاری
سدا خوش رہو تم دعا ہے ہماری
وزیرآباد جی ٹی روڈ ایڈن گارڈن مارکی میں سمائل پور کے رہائشی چوہدری چیمہ کی صاحبزادی کی شادی خیر و عافیت سے انجام پائی ۔شادی کی اس تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی سول سوسائٹی وکلاء صحافی برادری کاروباری حضرات ڈاکٹر صاحبان رشتہ دار اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔لوگوں نے نئے جوڑے کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔ لوگوں کا کہنا تھا ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نئے جوڑے کو محبت، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔”اور اخر میں چوہدری لیاقت علی چیمہ نے صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں تمام انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
