

سکندر ملک :
وزیرآباد سیالکوٹ روڈ ونجو والی نیٹو سکول پیرس کیمپس کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد جواد حسین پیرزادہ صاحب ۔سی ای او ایجوکیشن ضلع وزیراباد اختر صاحب پرنسپل پروفیسر ارشد بخاری صاحب ۔سیاسی و سماجی شخصیت محمد اصف تارڑ صاحب سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عدنان شکر گرایا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ انے والے مہمانوں کا استقبال گلدستہ پیش کر کے کیا گیا ۔ پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔”سپورٹس گالا 2025″ کے نام سے ایک شاندار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ نے اپنی صلاحیت، محنت اور تخلیقی جوہر کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پروگرام میں ڈرامہ، مشاعرے، مزاحیہ اسکیچز، روایتی رقص اور دیگر تخلیقی آئٹمز پیش کیے گئے جن کا مقصد طلبہ کی شخصیت نکھارنا اور خوداعتمادی کو فروغ دینا تھا۔اختتام پر نیٹو پیرس کیمپس ۔ ہمیشہ سے تعلیم، کردار سازی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں پیش پیش ہے۔ ادارہ کسی بھی ایسے عمل کی اجازت نہیں دیتا جو اس کے وقار کے منافی ہو درحقیقت، سپورٹس گالا 2025 اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان تخلیقی، مہذب اور باوقار انداز میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔
