دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل نیوز کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔امین
