وزیرآباد (نامہ نگار) قرآن پاک مقدس کتاب ہے اسے اپنے سینے میں محفوظ کرنے والے حفاظ کرام اللہ کے ہاں انتہائی قدرو منزلت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین و معلم قاری احسن ماجدی نے ایڈمن آفیسر پنجاب کالج وزیرآباد فہد ریاض کے بیٹے احمد ریاض کے حفظ قرآن مکمل ہونے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انتہائی خوش قسمت ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں دینی تعلیم کی طرف لگاتے ہیں اور ان میں سے بہت سے بچے حفظ کرتے ہیں قاری احسن ماجدی نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے بھی آراستہ کرتے ہیں تا کہ وہ عصر حاضر کا بھی مقابلہ کر سکیں۔اس موقع پر حافظ قرآن احمد ریاض کے والد فہد ریاض نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے اس سعادت حاصل کرنے پر اتنے خوش ہیں کہ وہ اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے اللہ پاک ہم سب کے بچوں کو دین کی محبت نصیب فرمائے آمین۔
