سابق کونسلر عارف حسین چیمہ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسسز پاکستان تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق کونسلر عارف حسین چیمہ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسسز پاکستان تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور پاک فوج کا رشتہ جسم و روح کی مانند مضبوط ہے اس کو کبھی بھی توڑا نہیں جا سکتا ہے اس رشتے کو پوری پاکستانی قوم نے معرکہ حق ہندوستان کے خلاف جنگ میں ثابت کیا ہے،چند شر پسند اور غدار وطن پاکستانی قوم اور پاک فوج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی،ان شر پسند اور غداروں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں پاکستانی قوم کبھی بھی ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں خوشخالی کی جانب گامزن ہے اب دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور بہت سارے ملک پاکستان کے ساتھ بڑے بڑے تجارتی معاہدے کر رہے ہیں جو ترقی و خوشخالی کے ضامن ہیں پاکستان کو اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں ان کے خاتمے کے لئے قوم کو متحد ہو نا ہو گا تاکہ ان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ انشاء اللہ پاکستان جلد امن و خوشخالی کا گہوارہ اور دنیا کا ٹائیگر بنے گا، پاک فوج نا صرف دن رات ملکی سرحدوں پر دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے بلکہ پاکستان کے اندر چھپے دشمنون کا بھی صفایا کر رہی ہے اس مشن میں پوری پاکستانی قوم متحد ہو کر پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اور ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں