ایک بھائی نے سوال کیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب ملٹری کے کارناموں پہ کیوں خاموش ہیں۔ کیا وہ ملٹری کے کارناموں سے ناواقف ہیں۔ تو انہیں جواب دیا آپ لوگ بھی اس بات کو سمجھ لیں۔
ملٹری کے کارناموں سے وہ آج سے کئی سال پہلے سے واقف ہیں جب میں اور آپ ابھی ا اور ب سیکھ رہے تھے۔
وہ تب سے اتنا بول رہے ہیں جتنا بولنا انہیں مناسب لگتا ہے ۔ ملٹری کے خلاف اب جنگ تو نہیں کڑ سکتے دشمن کی طرح۔
ملٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویسے بھی محتاط الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ آپ بطور ملک کے شہری ملک کو اہمیت دیتے ہیں اور اگر آپ ایک طبقے کے راہنماء ہیں تو آپ کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ آپ کے الفاظ اور انداز بیان سے آپ کو فالو کرنے والوں پہ گہرا اثر ہوتا ہے اور وہ آپ کے الفاظ اور انداز کو ڈبل ترپل کر کے بیان کرتے ہیں ۔
بطور ایک طبقے کے راہنماء آپ کی زمہ داری مزید بڑھ جاتی ہیں ملٹری کا رتبہ اور اس کی عزت عوام میں رہنا ملک کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے تو اگر آپ کے الفاظ یا انداز سے ملٹری کی عزت میں فرق آ رہا ہے تو آپ چاہتے نہ چاہتے ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ کیونکہ آپ کے الفاظ اور انداز کو آپ کے فالوورز نے اپنانا ہوتا ہے اور وہ اس کو مزید بگاڑ دیتے ہیں ۔
ملٹری سے اختلاف کرتے وقت آپ کو مناسب الفاظ کا چناؤ کرنا پڑتا ہے اس کی وجہ ضروری نہیں کہ کوئی ڈر ہو بلکہ ملک اہم ہے ملٹری کی عزت ختم کرنا ملک توڑنے جیسا ہی کام ہوتا ہے۔
ڈاکٹر صاحب نے تو ویسے بھی تمام شخصیات کے خلاف بات کرتے ہوئے بھی کبھی عزت و احترام نہیں چھوڑا ۔ ملٹری کے معاملے میں تو ویسے ہی محتاط رہنا ضروری ہوتا ہے۔
