علاج معالجہ کیلئے نجی ہسپتالوں میں قائم کی گئی بچوں کی نرسریاں نومولود بچوں کے لئے بیماریوں کی آماجگاہ بنتی جارہی ہی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر میں نومولود بچوں کے علاج معالجہ کیلئے نجی ہسپتالوں میں قائم کی گئی بچوں کی نرسریاں نومولود بچوں کے لئے بیماریوں کی آماجگاہ بنتی جارہی ہیں، اضافی اخراجات کی وصولی اور مطلوبہ سہولیات کے فقدان کے ساتھ ساتھ یہ نرسریاں آنیوالوں کیلئے اضافی بوجھ بنی ہوئی ہیں غیر معیاری انکوبیٹر سمیت دیگر آلات و سامان بھی ڈبلیو ایچ او کے دیئے گئے معیار کے مطابق نہیں جسکی وجہ سے نومولود بچوں میں بھی ہیپاٹائٹس، چیچک سمیت دیگر متعدی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، ایک انکوبیٹر میں دو سے تین بچوں کو ٹھونس دیا جاتا ہے، جسکی وجہ سے بیماریاں ایک بچے سے دوسرے بچے میں منتقل ہوجاتی ہیں، جبکہ ورثاء سے فی کس کے حساب سے فیس وصول کی جاتی ہے، نرسریوں میں موجود عملہ کی اکثریت ناتجربہ کار ہے، صفائی،ستھرائی کا بھی کوئی معقول انتظام نہیں، زرائع کے مطابق اس وقت جہلم شہر میں نصف درجن کے قریب پرائیویٹ ہسپتالوں میں یہ دھندہ زور و شور سے جاری ہے، محکمہ صحت کے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عملاً کم ہی نرسریاں چیک کی جاتی ہیں ِ صرف سٹور چیک کرکے کاغذوں کا پیٹ بھر دیا جاتا ہے، محکمہ صحت جہلم کی اس غفلت سے جہاں متعدی بیماریاں بچوں میں بڑھ رہی ہیں وہیں سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں