

سکندر ملک ۔
قصبہ سوہدرہ محلہ ملکاں ملک رضوان حمید ایڈووکیٹ کہ والد محترم ریٹائرڈ پروفیسر عبدالحمید مرحوم و مغفور جو کہ قضائے الہی سے انتقال فرما گئے تھے ان کی نماز جنازہ اج بروز منگل صبح 10 بجے ادارہ ملکاں میں حضرت مولانا پروفیسر عبدالستار حامد صاحب کی امامت میں ادا کر دی گئی اور ان کے ابائی قبرستان ملکاں سوہدرہ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی مذہبی سول سوسائٹی وکلاء صحافی برادری کاروباری حضرات ڈاکٹر صاحبان رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔اخر میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔
