ملک عزیز میں 16دسمبر کی تاریخ دو سیاہ اور اندوہناک حادثوں کی یاد دلاتی ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ملک عزیز میں 16دسمبر کی تاریخ دو سیاہ اور اندوہناک حادثوں کی یاد دلاتی ہے سانحہ آرمی پبلک سکول پوری قوم کے لیے سیاہ ترین دن ہے یہ سانحہ کربناک اور ناقابل فراموش ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے اپنی رہائش گاہ کٹھور کلاں میں کیا انہوں نے مزید بتایا کہ 1971 میں مشرقی پاکستان جہاں مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گئی اور آذادی کی تحریک کا آغاز ہوا ہم سے جدا ہو گیا چونکہ پاکستان میں جمہوری عمل کے عدم تسلسل نےان میں شدید احساس محرومی کر دیا 2014 میں آرمی پبلک سکول پشاور پہ دہشتگردوں کے دلخراش واقعہ نے پوری قوم کو جھنجوڑ دیا متاثرہ والدین نے جس ہمت و حوصلے سے اس سانحے کو برداشت کیا وہ جذبہ قابل ستائش ہے پاک وطن کے لیے ننھے پھولوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ملک میں امن کے قیام کے لیے پاک افواج ہر لمحہ دوشمن کے خلاف سینہ سپر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں