پنجاب کالج وزیرآباد کے زیر اہتمام کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار)پنجاب کالج وزیرآباد کے زیر اہتمام کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب سٹوڈنٹس کو ڈگریاں دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف انگلش حافظ حیات کیمپس یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر بہزاد انور جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر پنجاب کالجز گجرات رانا یونس،پرنسپل پنجاب کالج وزیرآباد پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی،پروفیسر شعیب چوہدری،پروفیسر غلام مصطفیٰ پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کوٹلہ ارب علی خان و دیگر شامل تھے۔تقریب میں فارغ التحصیل سٹوڈنٹس کو ان کی ڈگریاں دی گئی اس موقع پر طلباء و طالبات کہ خوشی دیدنی تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر بہزاد انور نے کہا کہ یہی نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں جنہیں دیکھ کر فخر محسوس ہو رہا ہے جن معاشروں میں نظام تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے وہی معاشرے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔پرنسپل پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دارہ کے لیے چمچ ر کی بات ہے کہ یہاں سے سٹوڈنٹس اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے ان تمام کامیاب سٹوڈنٹس کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکے لیے دعا گو ہیں۔ تقریب سے رانا محمد یونس،پروفیسر غلام مصطفیٰ،پروفیسر شعیب چوہدری نے بھی خطاب کیا جبکہ کانووکیشن کے اختتام پر پروفیسر آصف عثمانی نے مہمانوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں