گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ شہر میں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Spread the love

گلگت # AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ شہر میں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، پولیو ٹیمیں گھر گھر مہم کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے ، پولیو قومی مہم ہے اسکی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز شہر کے مختلف محلوں کے دورے کے دوران پولیو مہم جائزے کے موقع پر کیا ۔ اس سے قبل محکمہ صحت پولیو کے انچارج نے پولیوں مہم کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو ٹیمیں مصروف عمل ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پولیو کے مقررہ احداف کامیابی سے حاصل کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں