
بریڈ فورڈ۔ عارف چودھری
برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری اپنی محنت اور لگن سے ہر شعبہ میں اپنا الگ مقام بنایا ھوا ہے جس سے دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن ھے ہے ایسے ھی ایک پاکستانی کشمیری سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر زاھد مغل برطانیہ میں کاروبار اور سیاست میں بھی سرگرم ہیں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری نشرو اشاعت ہیں انکی خدمات پر اس سال حکومت پاکستان نے انکو اعلی سول اعزاز تمغہ امتیاز پاکستان دینے کا اعلان کیا ھے – اسی سلسلے میں زاھد مغل نے آج برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ آکر اپنی محنت اور لگن سے ایک بزنس ایمپائر کھڑا کیا اور اپنے ملک پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ھے میں اپنی پارٹی کی لیڈر شپ اور حکومت پاکستان کا شکر گزار ھوں کہ انہوں نے مجھے میری خدمات کو سراہتے ہوئے تمغہ امتیاز پاکستان دینے کا اعلان کیا میں نے برطانیہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہوئی ھے ھماری شان ھماری پہچان ھمارا ملک پاکستان اور ھماری افواج پاکستان ھے – اس کے علاوہ میں کئ تنظیموں کے ساتھ فلاحی کاموں کے لئے کام کر رہا ھوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے نوجوانوں کو بھی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور ایمانداری سے کام کریں اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کامیابی ھو گی
